دور رس نتائج کے حامل تعلیمی و تحقیقی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پالیسیاں ترتیب دینا نا گزیر ہے،پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈی اینڈ ریسرچ کا 163واں اجلاس زیر صدارت جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کے پرووائس چانسلرڈاکٹر عین الدین آغا، ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ، سینٹرز کے ڈائریکٹرز، جامعہ کے رجسٹرار سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلا س میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے حصول کا اجھنڈا رکھا گیا۔ جس میں ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز، جدید تحقیق کے حصول، کارکردگی رپورٹ، داخلوں اور امتحانات کے طریقہ کار، مستقبل کے تعلیمی منصوبے، مختلف شعبہ جات میں اسکالرز کو اعلیٰ ڈگری ایوارڈ کرنے سمیت مختلف معاملات پر بحث و مباحثہ ہوئے اور مختلف فیصلے کئے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ دور رس نتائج کے حامل تعلیمی و تحقیقی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پالیسیاں ترتیب دینا نا گزیر ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بورڈ کے اجلاس کی توسعت سے تعلیمی و تحقیقی منصوبے بااختیار پالیسی ساز اداروں کو مرتب کئے جائیں تاکہ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مثبت پالیسیاں ترتیب دیکر ادارے کو ترقی سے ہمکنار کرنے سمیت کارآمد انسانی وسائل کی فراوانی کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اسکالرز جامعہ کے تحقیقی، تعلیمی مواقعوں سے استفادہ کرتے ہوئے تحقیقی و تجرباتی سرگرمیوں کو ملکی و بین الاقوامی سطح تک رسائی اور اشاعت کو یقینی بناتے ہوئے نئے اسکالرز کی رہنمائی کریں اور وہ موضوعات منتخب کریں جو کارآمد اور شعبہ جات کی ترقی میں اہم ثابت ہوسکیں۔اجلاس میں اراکین نے مختلف معاملات پراپنی مثبت رائے پیش کئے جو کہ مستقبل کے تعلیمی منصوبوں اور جامعہ کی ترقی کے لئے اہم ثابت ہوسکیں۔بعدازاں جامعہ کے وائس چانسلر نے جامعہ کے افیلیٹڈکالجز کے میٹنگ کی صدارت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے