خواجہ سعد رفیق نے صحافیوں کو تین گھنٹے تک انتظار کروانے کے بعد پریس کانفرنس منسوخ کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے صحافیوں کو تین گھنٹے تک انتظار کروانے کے بعد پریس کانفرنس منسوخ کردی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے جمعرات کو ریلوے اسٹیشن کوئٹہ پر پریس کانفرنس کے لئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیاکو دعوت نامہ بھجوایا تاہم ریلوے اسٹیشن پر صحافیوں کو بتایا گیا کہ خواجہ سعد رفیق ہرک کا دورہ کر کے کوئٹہ پہنچ رہے ہیں بعد میں بتایا گیا کہ وہ ہوٹل سے فرش ہوکر آکر آرہے اس دوران پریس کانفرنس چھوڑ کرجانے والے صحافیوں کو ریلوے حکام بار بار تسلی دیکر مناتے رہے تاہم تین گھنٹے انتظار کروانے کے بعد ریلوے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ خواجہ سعد رفیق کی جانب سے پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے