بلوچستان کے تین اضلاع میں سیلاب سے مزید 5 افراد کے جاں بحق،اموات کی تعداد 299 ہوگئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے تین اضلاع میں سیلاب سے مزید5افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق،اموات کی تعداد 299ہوگئی۔محکمہ پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے سیلاب میں بہنے اوردیواریں گرنے سے ضلع جعفرآباد میں 2،چمن میں ایک اور سوراب میں 2افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں 13جون سے ابتک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد299ہوگئی ہے جاں بحق ہونے والوں میں 136مرد،90بچے اور73خواتین شامل ہیں جبکہ صوبے میں ابتک 65ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ،موسیٰ خیل اورد کی میں 160ٹینٹ،350خاندانوں کیلئے راشن سمیت دیگر سامان روانہ کردیا گیاجبکہ ریلیف کا آپریشن تاحال جاری ہے