ایم کیو ایم نے حکومت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما وسیم اختر نے وفاقی حکومت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم صاحب! اب کراچی والوں کو کوئی لاش نہیں دینا، اگر اب کوئی لاش گری، لاپتہ کارکنان بازیاب نہیں ہوئے تو پھر اپنی حکومت خود سبنھالنا۔

کراچی میں مبینہ طور پر قتل ہونے والے ایم کیوایم پاکستان کے کارکن عابد عباسی کی نشترروڈ پر نماز جنازہ نشترروڈ پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد وسیم اختر نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔شاہ فیصل کالونی میں ایم کیوایم کے ایک اور کارکن راجو کی نمازہ جنازہ بھی ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان شرکت کی۔

سابق میئر نے کہا کہ کراچی تباہی کی جانب جا چکا ہے، شہر کے لوگ لاشیں اٹھا رہے ہیں، حکومت سے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لیے کئی بار پوچھا ہر بار جواب ملا کارکنان ہمارے پاس نہیں ہیں۔حکومت چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب اب کراچی والوں کو کوئی لاش مت دیجئے گا، اگر اب کوئی لاش گری اور لاپتہ کارکنان بازیاب نہیں ہوئے تو پھر ہمارا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے