آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملے ہو رہے ہیں، وزیر خارجہ
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیرخارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملے ہو رہے ہیں۔
جمہوریت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول زرداری نے کہا کہ جمہوریت عدم مساوات اور پولرائزیشن سے لڑنے کا ایک بہترین ہتھیار ہے، ذاتی مقاصد کیلئے مفاد پرستوں کی جانب ڈس انفارمیشن اور افواہیں پھیلانا ایک روایت بنتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتشار پھیلانے والے عناصر جمہوری نظام کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں، مساوات، اتحاد اور یکجہتی کے جمہوری اصولوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی جمہوری امنگوں کی تکمیل کی جدوجہد میں سب سے آگے رہی ہے۔