پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے نوجوان پارٹی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور صوبے میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کو فعال اورمنظم بنائیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صوبائی صدر عین الدین کاکڑ، سینئرنائب صدر امتیاز جتک، صوبائی انفارمیشن سیکرٹری سفر ندیم زہری، رابطہ سیکرٹری طیب بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک حنیف کاکڑ، نائب صدر عبیداللہ خجک، فنانس سیکرٹری ملک حنان ترین، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسماعیل حقیار، ژوب ڈویژن کے صدر سردارزادہ سیف الرحمان مردانزئی اور میڈیا کوآرڈینیٹر شکیل احمد سارنگزئی،پیپلزپارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری ملک حمید کاکڑ، رابطہ سیکرٹری حاجی ربانی خلجی، سیکرٹی ریکارڈ اینڈ ایونٹ در محمد ہزارہ ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر اختر شاہ مندوخیل نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق سیلابی صورتحال میں پیپلز یوتھ کا کردار، تنظیمی رپورٹ اور متوقع بلدیاتی انتخابات میں پیپلز یوتھ کے کردار کے حوالے سے سے صوبائی عہدیداروں نے تفصیلی طور پر اجلاس میں اپنی کارکردگی اور تجاویز پیش کیں۔صوبائی جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ نے کہا کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نوجوانوں پر مشتمل پاکستان پیپلز پارٹی کا فعال اور منظم ونگ ہے جو پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی اس حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ پارٹی کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر ہر اول دستے کا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز یوتھ کے معاملات کو حل کرنے کیلئے صوبائی کابینہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے یوتھ کے جو بھی معاملات ہیں وہ متعلقہ فورم پر مل بیٹھ کر بھائی چارے کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کیں۔ انہوں نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز یوتھ کے جوان صوبے کے تمام اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بلا تفریق مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے ساتھیوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن صوبے بھر میں ونگ کو فعال اور منظم بنانے کیلئے اپنا کام جاری رکھیں صوبائی قیادت رہنمائی اور پیپلز یوتھ کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں ونگ کے ساتھ ہے اور اپنا کردار ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے