پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے مزید 3 ملزمان گرفتار

پشاور(ڈیلی گرین گوادر)ایف آئی اے سائبر کرائم نے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے مزید تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے 3 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق تینوں میں ملزمان کو تین مختلف علاقوں ہری پور، بٹگرام اورحویلیاں سے گرفتارکیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے گزشتہ چھ ماہ میں سوشل میڈیا اکاؤئٹ بنائے، اور ملزمان نے توہین آمیز ریمارکس پوسٹ کیے تھے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی نے مذموم مہم میں ملوث 12 مرکزی ملزمان سمیت بہت سے ملزمان کو گرفتار کیا ہے، اورایک ریٹائرڈ میجر کی گرفتاری کیلیے وزارت داخلہ سے اجازت طلب کررکھی ہے۔ذرائع کے مطابق مہم میں ملوث 2 ہزار 200 ملزمان کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں جبکہ متعدد کے خلاف مقدمات درج ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور سے3، فیصل آباد سے 4 گجرانوالہ سے 2 ملزمان جب کہ کراچی، اسلام اباد اور ڈی آئی خان سے بھی 5 گرفتاریاں کی گئی ہیں۔اس سے قبل سماء کے 17 اگست کے رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم چلانے ولاے راولپنڈی کے عادل فاروق نامی ٹرولر کو 30 نوٹسز جب کہ لاہور کے عبدالشکور کے نام 25 نوٹسز جاری ہوئے اور ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے ٹرولر کاشف سعید کو 16 بار طلب کیا گیا، گوجرانوالہ سے علی فیصل بھی اس گھناؤنے کھیل میں شامل تھے، پاک فوج کیخلاف مہم پر سب سے زیادہ ایف آئی آرز بھی گوجرانوالہ میں درج کی گئیں۔سماء کو موصول دستاویز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 4، 4 مقدمات درج کئے گئے، لاہور میں ملزمان کے خلاف 3 مقدمات درج ہوئے جبکہ کراچی میں 15 اور پشاور میں بھی 20 افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے