بلوچستان میں سیلاب کے باعث مزید 13 افراد جاں بحق 800 مکانات متاثر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں سیلاب کے باعث مزید 13افراد کے جاں بحق اور 9افراد کے زخمی جبکہ 800مکانات کے متاثر ہونے کی تصدیق مجموعی طور پر اموات کی تعداد 294اور متاثرہ مکانات کی تعداد 65ہزار ہوگئی۔ محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث کوئٹہ میں مزید 9خواتین، تین بچوں اور ایک مرد کے جاں بحق جبکہ پانچ بچوں، دو خواتین اور دو مردوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد 13جون سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 294اور زخمیوں کی تعداد 181ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کو صحبت پور میں 3سو مکانات مکمل جبکہ 5سو مکانات جزوی طور پر متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اب تک متاثرہ مکانات کی تعداد 65ہزار ہوگئی ہے جن میں سے 19ہزار 83مکمل جبکہ 46ہزار 9سو 14جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 2ہزار 198کلو میٹر سڑکیں اور 22پل تباہ ہوچکے ہیں جبکہ 9لاکھ ایکڑ زرعی اراضی بھی سیلاب کے باعث متاثر ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نوشکی، دکی، کوئٹہ، نصیر آباد، جعفر آباد،جھل مگسی، صحبت پور اور کچھی میں 150ٹینٹ، 2750ترپالیں، 25ہزار سے زائد مچھر دانیاں، 150پیکٹ خوراک سمیت دیگر سامان سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے