بلوچستان میں سیلابی ریلوں کے باعث متاثر ہونے والی ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت کا کام بیس روزبعد مکمل

(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں سیلابی ریلوں کے باعث متاثر ہونے والی تینوں ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت کا کام بیس روز بعد مکمل صوبے کو بجلی کی مکمل فراہمی بحال ہوگئی۔کیسکو حکام کے مطابق25اگست کو صوبے کے مختلف علاقوں میں انے والے سیلابی ریلوں کے باعث کوئٹہ آنے والی تین ٹرانسمیشن لائنز کے چودہ ٹاورز گرگئے تھے جس سے صوبے میں بجلی کا شدید بحران پیدا ہوگیا تھا۔کیسکواور این ٹی ڈی سی کے عملے نے ایک ہفتہ کے بعد سبی کوئٹہ 132کے وی اور خضدار داود ٹرانسمیشن لائنز کی مرمت بحال کرکے کوئٹہ سمیت صوبے میں جزوی طور پر بجلی بحال کردی گئی تھی تاہم لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا تھا این ٹی ڈی سی کے عملے نے بولان کے علاقے بی بی نانی میں گرے 220کے وی سبی کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن کے دس ٹاورز کی مرمت کرکے بدھ کی شب کوئٹہ کو بجلی کی فراہمی بھی بحال کردی کوئٹہ آنے والی سیلابی ریلوے سے متاثرہ تینوں ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت مکمل ہونے کے بعد بلوچستان کو بجلی کی مکمل فراہمی بحال گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے