الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں 16 اکتوبر کو پولنگ کرانے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں 16 اکتوبر کو پولنگ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں این اے 157 ملتان، پی پی 139 شیخوپورہ اور پی پی 209 خانیوال میں ضمنی الیکشن پر بریفنگ پیش کی گئی۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہوں گے، کراچی کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 23 اکتوبر کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 157 ملتان، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال میں ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے، عید میلاد النبی کے باعث پولنگ کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے کراچی میں 23 اکتوبر کو پولنگ کرانے کا فیصلہ ہوا ہے جبکہ حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سندھ حکومت سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب میں پولنگ 16 اکتوبر کو ہو گی۔این اے 237 ملیر اور این اے 239 کورنگی کراچی میں پولنگ 16 اکتوبر کو ہو گی۔حیدرآباد ڈویژن کی صورتحال کی رپورٹ مانگی گئی ہے، حیدرآباد ڈویژن کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے