وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 8 نئے اراکین کا اضافہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 8 نئے اراکین کا اضافہ ہو گیا۔ حکومتی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے 7 رہنما جن میں سے 4 ایم این ایز معاونین خصوصی بن گئے۔مظفر گڑھ کے 3 اراکین قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار،مہر ارشاد سیال اور رضاربانی کھر شامل ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی،سردار سلیم حیدر اورمحمد علی باچا معاونین خصوصی بن گئے ہیں۔جب کہ پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش کمار کو بھی معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے