ملک کے نظام کو بازیچہ اطفال بنانے والوں کا کردار ختم ہوچکا ہے، مولانا عبد الرحمن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق،سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا شیخ احمد جان،شیخ مولانا عبد الاحد، محمد ایوب، مولانا حافظ مسعود احمد، مولانا مفتی عبدالغفور مدنی، مولانا محمداشرف جان، مفتی غلام نبی محمدی،مولانا حافظ سراج الدین،حاجی محمد شاہ لالا، حاجی و لی محمدبڑیچ،معاونین اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی،مولانا جمال الدین حقانی،مولانا مفتی نیک محمد فاروقی،میر فاروق لانگو، چوہدری محمد عاطف،ناظم مالیات میر سرفراز شاہوا نی ایڈووکیٹ، معاونین مالیات حاجی قاسم خان خلجی،مولانا محمد عارف شمشیر،حاجی صالح محمد، مولانا مفتی رحمت اللہ، سالار مولانا حافظ سید سعدا للہ آغا، معاونین سالار مولانا مفتی محمد ابوبکر، حاجی عبداللہ سلیمان خیل،حافظ رحمن گل اورحافظ دوست محمد نے کہا کہ ملک کے نظام کو بازیچہ اطفال بنانے والوں کا کردار ختم ہوچکا ہے، نئی بیساکھیوں کی تلاش میں تمام اداروں کی بے توقیری قابل افسوس ہے، امریکہ کی غلامی کی باتیں کرکے قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کی گئی، آج امریکیوں سے ملاقات کرکے خوشی سے بغلیں بجا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میروائس خان کاکڑ کی جمعیت میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں، ان کی آمد باعث تقویت ہے، جمعیت علماء اسلام عوام الناس کو مرکز سے جوڑنا چاہتی ہے ہمارے مراکز مساجد،علماء کرام اور مدارس ہیں، ہماری سیاست برائے مذہب ہے نہ مذہب برائے سیاست ہے، وقت سے پہلے دشمن کی چالوں کو بھانپ کر قیادت نے پوری قوم پر عظیم احسان کیا، انہوں نے کہا اس فتنہ نے نسل نو کو اخلاقی طور پر جس پستی اور گمراہی پر ڈال دیا ہے اس کو دوبارہ راہ راست پر لانے میں کافی وقت لگے گا، عمران نیازی فتنہ کے مستقبل کے خطرناک عزائم کی تکمیل کو خاک میں ملانے میں جمعیت علماء اسلام کی احتجاجی تحریک کا بہت بڑا کردار ہے، جمعیت کو ملک میں نظر انداز کرکے سیاست نہیں کی جاسکتی، انہوں نے نئے شامل ہونے والی شخصیات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کی صفوں میں انجینئرز،ڈاکٹرز،وکلاء تاجر برادری سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا بہترین پلیٹ فارم ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی سیاست سے دوسری جماعتوں کا بھی اختلاف ہوتا ہے یہ ان کا جمہوری حق ہے مگر انہوں نے کبھی بھی علماء کرام اور مدبر سیاسی اکابرین کی شان میں گستاخی کی جرائت نہیں کی بلکہ پی ٹی آئی وہ بدترین غیر اخلاقی جماعت ہے جنہوں نے علماء کی شان میں گستاخی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، یہ شرپسند جماعت ملک کی سیاست میں غیر ضروری عنصر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے