محکمہ صحت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فری میڈیکل کمیپس کا سلسلہ جاری
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں متاثرین کو متعدی امراض سے بچاؤ کے لیے فری میڈیکل کمیپس کا سلسلہ جاری یے۔اس سلسلے میں بلوچستان ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ کی جانب سے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ اضلاع قلعہ سیف اللہ اور مچھ میں متاثرین سیلاب کو علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ ایک فری میڈیکل کیمپس بی ایچ یو گاؤن اسماعیل زئی قلعہ سیف اللہ جبکہ دوسرا فری میڈیکل کیمپ سول ہسپتال مچھ میں لگایا گیا ان میڈیکل کیمپس میں 1380 مریضوں کو علاج ومعالجہ کی سہولت فراہم کی گئی۔جس میں دیگر متعدی امراض اور بیماریوں کے ساتھ ساتھ حاملہ عورت، پیڈز،ملریا،فلو،کھانسی اور جلد کی بیماری کے مریضوں کا خصوصی علاج کیا گیا جبکہ ان کمیپوں میں مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں اس کے علاؤہ حاملہ خواتین کے لیے ملٹی وٹامنز، کھانسی، فلو اور دیگر بیماریوں کے لیے عام ادویات بھی دئیے گئے۔ محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین خصوصاً خواتین اور بچوں کو متعدی بیماریوں سے بچایا جاسکے۔دوسری جانب ان میڈیکل کیمپس میں متاثرین کو دیگر بیماریوں سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے۔