قلات میں سیلابی ریلوں سے گورنمنٹ گرلزہائی سکول مغلزئی میں دو فٹ تک کیچڑ سے بھرگیا

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں 26 گست کوزاوہ ندی سے آنے والی سیلابی ریلوں نے جہاں دیگر علاقوں میں تباہی مچادی وہی گورنمنٹ گرلز ھائی سکول مغلزئی میں بھی بڑے پیمانے پر نقصانات کئے اسکول سیلابی ریلوں کی وجہ سے دو فٹ تک کیچڑ سے بھر گیا مگر کئی روز گزر جانے کے بعد بھی محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ اسکول کے صفائی کے لئے کچھ بھی نہیں کیاطالبات کا وقت ضائع ہو تا دیکھ کر اسکول کے اساتزہ اور طالبات نے اپنی مدد آپ کے تحت اسکول کی صفائی کا کام شروع کر دیا اسکول کی واٹر سپلائی بھی سلابی ریلوں کی وجہ سے منہدم ہو گیا ہے جس سے اسکول میں پانی بھی ناپید ہو گئی ہے پانی نہ ہونے کی وجہ سے اساتزہ اور طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسکول میں مٹی اور اٹھنے سے اساتزہ کرام اور طالبات سینے گلے اور آنکھو کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں قلات میں چھبیس اگست کو زاوہ ندی میں شدید طغیانی آنے سے قلات کے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی تھی اور سو سے زائد مکانات منہدم ہو گئے اور سینکڑوں لوگ بے گھر ہو گئے وہی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مغلزئی بھی ان طوفانی ریلوں سے محفوظ نہیں رہے اسکول میں سیلابی ریلوں کی داخل ہونے سے اسکول کا واٹر سپلائی منہدم ہو گیا اور اسکول کے تمام کلاس رومز میں چار چار فٹ تک پانی داخل ہو گیا جو اپنے ساتھ بے تحاشا کیچڑ اسکول کے کلاس رومز میں بھر دیئے سیلابی ریلوں اور کیچڑ کی وجہ سے اسکول کی اسٹیشنری کا سامان فوٹو کاپیئر مشین فرنیچر اسکول ٹاٹ سب کچھ تباہ ہوگئے اور اسکول میں دودو فٹ تک کیچڑ آگیا اسکول کے اساتزہ نے اسکول سے کیچڑ اور دیگر گند صاف کرنے کے لیئے کئی روز تک محکمہ تعلیم اور انتظامیہ کا انتظار کیا مگر نہ محکمہ تعلیم اور نہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسکو ل کو صاف کیا اسکول کے اساتزہ نے طالبات کی قیمتی وقت ضائع ہوتا دیکھ کر اسکول کے اساتزہ اور طالبات نے اپنی مدد آپ کے تحت اسکول کی صفائی کا بیڑا اٹھا یا مگر اسکول میں پانی کی قلت کی وجہ سے اسکول کو صاف کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب اسکول میں مٹی اور گر دکی وجہ سے اساتزہ اور طالبات سینے گلے اور آنکھوں کی بیماریوں کا شکار ہو نے لگے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے