خیرپورمیں گیسٹرو سے دو بچیاں جاں بحق

خیرپور (ڈیلی گرین گوادر) سندھ کے سیلاب سے متاثرہ شہر خیرپور میں گیسٹرو کی وجہ سے دو بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ایک بچی فیض گنج کےگوٹھ معروشر میں گیسٹرو کے باعث جاں حق ہوئی جب کہ دوسری تحصیل ٹھری میر واہ کے گوٹھ خدابخش شرمیں جان کی بازی ہار گئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گوٹھ خدا بخش شرمیں متعدد بچےگیسٹرو اور ملیریا میں مبتلاہیں۔واضح رہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں گیسٹرو اور ملیریا سمیت کئی دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں جس سے بچوں سمیت خواتین اور بزرگ افراد متاثر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے