خضدار،فیصل آباد سے اغواء ہونے والی لڑکیاں مولہ سے بازیاب، فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین اغواء کار گرفتار

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)لیویز فورس خضدار کی کاروائی لاہور فیصل آباد سے اغواہ ہونے والی لڑکیاں مولہ کے پہاڑی علاقے سے بازیاب فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین اغواہ کار گرفتار کامیاب آپریشن میں 12 گھنٹے کی پیدل مسافت کے بعد کامیابی ملی پہاڑی راستے میں لیویز اہلکار کو زہریلی سانپ نے کاٹا تاہم آپریشن میں حصہ لیکر آپریشن کو مکمل کیا تفصیلات کے مطابق لیویز مخبر خاص نے خفیہ اطلاع دی کہ مولہ کنوہو میں دو لڑکیوں کو اغواہ کرکے رکھا گیا ہیں۔ خفیہ اطلاع پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی و اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی نے لیویز لائن آفیسر نوراحمد زہری کی سربرائی میں لیویز چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی نوراحمد زہری کی سربرائی میں لیویز ٹیم مولہ لیویز ایس ایچ او لیویز تھانہ مولہ نائب رسالدار ظہوراحمد موسیانی لائن انچارج مولہ دفیدار نوراحمد جتک محرر نائب رسالدار نثاراحمد مگسی کے ہمراہ مولہ کنوہو کیلیے روانہ ہوگئے پہاڑی راستہ جہاں کئی گھنٹے پیدل سفر کرتے ہوئے ملزمان کے ٹھکانے پہنچ گئے ملزمان کو محسوس ہوا کہ لیویز ٹیم انکے ٹھکانے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیا ہیں تو وہ بوکھلاہٹ میں فائرنگ کی لیویز فورس نے انتہائی تربیت یافتہ ہونے کا ثبوت دیتے ہو? جوابی فائرنگ کرکے ملزمان کو دبوچ لیا اور ملزمان کے ٹھکانے سے دو مختلف قید خانے سے دو لڑکیاں سعدیہ سکنہ فیصل آباد اور عالیہ لاہور سکنہ داتا دربار لاہور کو بازیاب کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا واضع رہے پہاڑی جگہ ہونے کی وجہ سے دوران آپریشن لیویز اہلکار سلمان کو ایک زہریلی سانپ نے ڈس لیا تاہم انہوں نے باوجود سانپ کے کاٹنے کے آپریشن میں مکمل حصہ لیا بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے زہریلی سانپ کے زہر لیویز اہلکار کے جسم میں پھیل گیا تھا جس سے اسکی حالت بگڑ گئی جسیے کراچی ریفر کردیا گیا مغوی لڑکیوں کے ورثاء کو اطلاع دی گء جو خضدار پہنچ گئی ہیں ملزمان کے خلاف اغواہ کا مقدمہ درج کیا گیا اس آپریشن میں مولہ کے عوام و معتبرین نے بڑا اچھا کردار کیا اور لیویز چھاپہ مار ٹیم کے آفسیرز اور جوانوں کو ہار پہنا کر انکا شاندار استقبال کیا ڈپٹی کمشنر خضدار و اسسٹنٹ کمشنر خضدار لیویز ٹیم کو بہترین اور کھٹن کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے