حب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی کینال بند، شہر میں پانی بحران سنگین ہونےکا خدشہ

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) حب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی کینال کو بند کردیا گیا ہے۔ حب ڈیم کینال کی بندش سے شہر قائد میں پانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اس سلسلے میں ادارہ فراہمی و نکاسی آب (واٹر اینڈ سیوریج بورڈ) کراچی کے حکام نے کہا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

واٹر اینڈ سیوریج بورڈ حکام نے بتایا ہے کہ بارش کا پانی کینال میں گیا تو کینال کے ٹوٹ جانے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ ہونے والی حالیہ شدید بارشوں کے دوران حب ڈیم کینال کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے