بلوچستان میں سیلاب سے مزید 3 اموات رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والی مزید 3 اموات رپورٹ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون ایک مرد اور ایک بچہ شامل جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 281 تک پہنچ گئی جبکہ 22 سو سے زائد کلو میٹر پر مشتمل شاہراہوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جسکی وجہ سے تاحال سفر کرنیوالوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سڑکوں کی مکمل بحالی نہ ہونے پر ٹرانسپورٹرز نے احتجاجاً بلوچستان سندھ شاہراہ کو بند کیا ڈھاڈر کے مقام پر سڑک بند ہونیکی وجہ سے سفر کرنیوالے خواتین بچوں و بزرگوں کو شدید گرمی میں اذیت کا سامنا رہا دوسری جانب ریلوے ٹریک پل بہے جانے سے ریل سروس تاحال معطل ہے مجبوری میں سفر کرنیوالے مسافر کوچوں اور کروائے کی گاڑیوں کے مہنگے ٹکٹ خرید کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کے مطابق یکم جون سے اب تک 281 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں جن میں 133 مرد 164 خواتین اور 184 بچے شامل ہیں بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 172 افراد زخمی بھی ہوئے زخمیوں میں 90 مرد 38 خواتین اور 44 بچے شامل ہیں مجموعی طور پر صوبے بھر میں 65 ہزار سے زائد مکانات منہدم اور جزوی نقصان کا شکار ہوئے تو وہیں 2 ہزار 198 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہیں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مختلف مقامات پر 22 پل ٹوٹ چکے ہیں، 2 لاکھ 70 ہزار 744 مال مویشی مارے گئے اور مجموعی طور پر 2 لاکھ 8 سو 11 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں سولر پلیٹس اور بورنگ کا نظام سیلاب میں بہہ چکے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع میں تاحال متاثرین خوراک ادوایات اور خیموں کی کمی کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں امدادی کارروائیاں میں حکومت فوج ایف سی پولیس لیویز اور نجی سماجی تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے