پی ٹی آئی لانگ مارچ میں پولیس تشدد کی جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) پنجاب حکومت نے 25 مئی کو لانگ مارچ میں تشدد کے واقعات پر جوڈیشل انکوائری کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ جوڈیشل انکوائری کے لیے درخواست کرنے جارہے ہیں ، وزیراعلی پرویز الہی سے درخواست کی ہے ، وہ آج کل میں جوڈیشل انکوائری کے لیے لکھ دیں گے۔
ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی پولیس والے کے ساتھ زیادتی ہو، پولیس آفیسرز جوڈیشل انکوائری میں بتادیں کہ انہیں کس نے تشدد کا حکم دیا۔