پاکستان سری لنکا میچ پر صوابی میں جھگڑا اور فائرنگ سے 1 شخص ہلاک

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) ایشیا کپ میں فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر خیبرپختونخوا میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی ہار پر فائرنگ کا واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے ٹوپی موسیٰ خیل میں پیش آیا جہاں میچ ہارنے پر بچوں میں زبانی تکرار ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں بدل گئی اور اس میں بڑے بھی کود پڑے۔

دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا اتنا شدید ہوا کہ دونوں گروپس نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے باعث ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں عرفان، اعجاز، طاھر اور دیگر شامل ہیں۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا اور واقعے میں ملوث چار افراد (محمد، طاہر،غالب اور ذیشان) کو گرفتار کرکے باقاعدہ ایف آئی آر درج کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے