پارلیمنٹ ہماری جمہوریت کا زندہ اور سانس لینے کا آلہ ہے،کنگ چارلس سوم

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) کنگ چارلس سوم نے کہا پارلیمنٹ ہماری جمہوریت کا زندہ اور سانس لینے کا آلہ ہے۔کنگ چارلس سوم نے برطانیہ کا بادشاہ بننے کے بعد پارلیمنٹ سے پہلی بار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہماری جمہوریت کا زندہ اور سانس لینے کا آلہ ہے، تعزیت کے خطوط کے لئے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملکہ نے بہت ہی چھوٹی عمر میں اپنے ملک کی باگ ڈور سنبھالی، آئینی حکومت کے قیمتی اصولوں کو برقرار رکھنے کا عہد کیا ہے۔کنگ چارلس سوم ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات کے آغاز کیلئے ایڈیمبرا روانہ ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے