ملک میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، کرن بلوچ

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، سیلاب کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ایک بیان میں کرن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے زمینداروں کو بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں زمینداروں کو سبسڈی دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں بارشوں کے بعد قومی شاہراہیں بند ہونے سے فروٹ اور سبزیاں خراب ہوگئیں وفاقی و صوبائی حکومتیں ان کی داد رسی کریں۔سیلاب کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں انفراسٹرکچر زراعت گلہ بانی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہیصوبے کو آفت زدہ قرار دیکر نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خدمت کے وقت خدمت اور سیاست کے وقت سیاست کرتی ہے۔پاکستان اس وقت سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی مدد اور ان کی بحالی کا متقاضی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی اولین ذمہ داری ہیکہ وہ سیاست کو بالائیطاق رکھتے ہوئے اپنے سیلاب متاثرین بہن بھائیوں کی خدمت اور ان کی بحالی کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک پر سیلاب کی صورت میں مشکل گھڑی آن پڑی ہے۔جس سے نکلنے کے لئے قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔بلاشبہ پاکستان پر جب بھی برا وقت آیاقوم نے ہمیشہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمارے لاکھوں بہن بھائی ہماری توجہ اور مدد کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تمام متاثرہ علاقوں کا نہ صرف دورہ کر رہے ہیں بلکہ متاثرین کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی سمیت تیزی سے ان کی بحالی کے اقدامات کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے