مائنس ون کا شور،پی ڈی ایم کا پنجاب میں بھی جلد تبدیلی کا دعویٰ

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) مائنس ون کے شور میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) نے پنجاب میں بھی جلد تبدیلی کا دعویٰ کر دیا، پی ڈی ایم نمبرز گیم کو الٹ پلٹ کرنے میں مصروف ہوگئی، حکومت پنجاب کی قیادت کا کہنا ہے کہ چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والے پھر منڈی لگانا چاہتے ہیں۔

پی ڈی ایم پنجاب کا اقتدار چھن جانے کے بعد پھر حصول اقتدار کے لئے متحرک ہوگئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی طرف سے دعوے سامنے آنے لگے، پیپلزپارٹی کا دعویٰ ہے کہ تبدیلی کا فیصلہ ہوچکا ہے، مسلم لیگ ن بھی جلد حتمی پلان سامنے لانے کی دعوے دار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے