عامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانےکی درخواست مسترد

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

عامر لیاقت کےپوسٹ مارٹم کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کا فیصلہ برقراررکھا۔سابق اہلیہ دانیہ شاہ بھی درخواست میں فریق تھیں۔سابق اہلیہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کی حمایت کی تھی۔عدالت نےعامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق تمام درخواستیں مسترد کردیں۔

پوسٹ مارٹم کی درخواست عبدالاحد خان ایڈووکیٹ نے دائرکی تھی۔ انھوں نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ میں عام شہری کے طور پر پیش ہوا ہوں اور پوسٹ مارٹم کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کی پچھلی ججمنٹس موجود ہیں۔درخواست گزار نے کہا تھا کہ ابھی تک عامرلیاقت کی موت کا مقدمہ درج ہوا، نہ ہی میڈیکل رپورٹ میں انتقال کی وجہ سامنے آئی۔

درخواست گزار نے کہا کہ عامر لیاقت کے انتقال پر شکوک پیدا ہوچکے ہیں، پولیس بھی پوسٹ مارٹم چاہتی ہے، سیشن کورٹ نے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست مسترد کی ہے۔عامرلیاقت کے ورثا کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزارکے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں اور درخواست گزار ایک سیاسی جماعت کے کارکن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے