چہلم کے موقع پرسیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے، ڈی آئی جی پولیس
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں شہدا کربلا کی یاد میں منعقدہ چہلم کے جلوس کے حوا لے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے شیعہ کا نفرنس،علما کرام،انجمن تاجران سمیت تمام طبقہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔یہ بات انہوں نے انہوں نے پیر کو کوئٹہ میں چہلم کے انتظامات کی کی مناسبت سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پولیس آفسران،بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماء،مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، انجمن تاجران،سماجی رہنما سابق ناظم محمد اسلم رند سمیت دیگر موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ چہلم کے موقع پرسیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے سیکورٹی کے ایسے انتظامات ہو ں کہ شہریوں کوکم سے کم تکلیف ہوہماری کوشش ہوگی چہلم کے روز مو بائل سگنلزکوٹارگٹڈ ٹاورزپربند کرنے کی سفارش کریں تاکہ شہر یو ں کو اس سے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ شہدا ء کربلا کے چہلم کا جلوس امن و آشتی کا مظہر ہوگاہم سب نیاس کو مل کر کامیاب بنانا ہے اجلاس کے شرکاء نے منشیات کے خلاف پولیس کے آپریشن کو سراہااور تعاو ن کی یقین دہانی کرائی شرکاء نے منشیات کے خلاف آپریشن مزید جاری رکھنے کی گزارشات بھی پیش کیں۔