بولان میں سیلابی ریلوں سے متاثرہ بجلی کی اوچ سبی کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کا آخری مراحل میں داخل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بولان میں سیلابی ریلوں سے متاثرہ بجلی کی اوچ سبی کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کا آخری مراحل میں داخل ہوگیا، اس ٹرانسمیشن لائن سے پندرہ ستمبر تک کوئٹہ کو بجلی کی فراہمی بحال ہونے کا امکان، بجلی کے شارٹ فال کی وجہ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بارہ سے بیس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق 25 اگست کو ضلع بولان کے علاقے بی بی نانی میں بجلی کے اوچ سبی کوئٹہ 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے دس ٹاور سیلابی ریلے کے باعث گر گئے تھے۔ این ٹی ڈی سی نے یکم ستمبر کو گرے ہوئے ٹاورز کی مرمت کا کام شروع کیا جو پندرہ ستمبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے،جس کے بعد 220کے وی ٹرانسمیشن لائن سے کوئٹہ کو بحال ہوجائے گی 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت مکمل نہ ہونے سے بلوچستان کو پانچ سو میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے،کیسکو حکام کے مطابق بجلی کے شارٹ فال کی وجہ سے کوئٹہ میں بارہ گھنٹے جبکہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بیس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ وولٹیج میں کمی بیشی کا بھی سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے