بجلی 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) مہنگائی کے ستائے بجلی صارفین کیلئے ایک اور بری خبر، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 4 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے34 پیسے مہنگی کی گئی جس کے بعد صارفین پر ایک ماہ کیلئے 59 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے جولائی کے فیول ایڈجسمنٹ کا فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی 4 روپے 69پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا کے مطابق اطلاق الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزپر نہیں ہوگا۔

نیپرا نے 31 اگست 2022 کوایف سی اے پر سماعت کی تھی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اضافی وصولیاں ستمبر کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے