کوئٹہ ،منی پیٹرول پمپ میں آگ لگنے سے 2 افراد جھلس کرزخمی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے کلی پائند میں منی پیٹرول پمپ میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ کلی پائند کے علاقے میں منی پیٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے قریب موجود دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ دونوں زخمی افراد کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کوئٹہ کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے