کسی جتھے کے پاس جلسے کے لیے 10 کروڑ ہیں تو بہتر یہی تھا کہ وہ سیلاب متاثرین کے لیے استعمال ہوتے : خرم دستگیر
گوجرانوالہ : وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا اور بجلی سپلائی میں رکاوٹ آئی تھی تاہم دن رات کی محنت کے بعد بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا ہے، اب صرف معمول کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے وفاقی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا فتنہ اور فساد جلد عوام کے سامنے بے نقاب ہو جائے گا، کچھ لوگ اس ملک میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں لیکن یہ سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا وقت ہے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے حکومت اپنا کام کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر ،خیبر پختونخوا میں سیلاب سے بجلی کے کھمبے بھی پانی میں بہہ گئے تھے، ملک میں خسارے والے فیڈرز میں معمول کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ کسی جتھے کے پاس جلسے کے لیے 10 کروڑ ہیں تو بہتر یہی تھا کہ وہ سیلاب متاثرین کے لیے استعمال ہوتے کیا سیلاب متاثرین کے لیے حکومت پنجاب کے پاس پیسے نہیں جبکہ حکومت پنجاب کے پاس وزرا کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے 30 کروڑ روپے موجود ہیں۔