پاکستان پیپلزپارٹی تعصب سے بالاترہوکرانسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے، سردارسربلند جوگیزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تعصب سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے عوام کے حقوق کے حصول اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت، بزرگوں اور کارکنوں نے قربانیاں دی ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور تمام آئینی اداروں کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کی ہے، عمران نیازی اقتدار کے لالچ میں ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے عمران نیازی جان لیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنان خون کے آخری قطرے تک پاکستان کی حفاظت کریں گے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو پیپلز پارٹی کی صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن اشفاق بلوچ اور کوئٹہ ڈویژن کے نائب صدر میر بابل بنگلزئی کی قادت میں ملاقات کرنے والے کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان حسین، ضلع لورالائی کے جنرل سیکرٹری سردارزادہ شیردل خان جوگیزئی، صوبائی رہنما ندیم خان، ملک عبدالعزیز زرکون ودیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی اور متاثرین کے لئے پارٹی کی جانب سے کی جانی والی امدادی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی۔ سردار سربلند جوگیزئی نے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو عمران نیازی ٹولے کی نا اہلی کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے قریب پہنچ چکا تھا ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے حکومت میں شامل جماعتوں نے مشکل فیصلے کئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اقتدار سے محروم ہونے کے بعد ملک کے لئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں اور وہ مسلسل اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کررہے ہیں جنہیں پاکستان کے عوام کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسوقت ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے دن رات متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں لیکن عمران نیازی سیلاب متاثرین کی امداد کی بجائے کروڑوں روپے جلسوں پر خرچ کررہے ہیں انہیں متاثرین سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرین کی امداد اوربحالی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو اپنے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں سیلاب سے ہونے والی تباہی بہت زیادہ ہے مخیرحضرات اورعالمی اداروں کو بڑھ چڑھ کر متاثرین کی امداد کرنی چاہئے۔


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے