پاکستان تحریک انصاف نے کمر کس لی ہے، اسد عمر
اسلام آباد: مہنگائی کیخلاف احتجاج کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے کمر کس لی ہے، عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں ضلعی صدور اور تنظیموں نے احتجاج کی تیاری کا آغاز کر دیا۔تمام ضلعی صدور سے بجلی، تیل، ڈیزل کی قیمتوں کیخلاف بھرپور احتجاج کی منصوبہ بندی پر مشتمل منصوبے طلب کئے گئے ہیں ضلعی تنظیمیں 12 ستمبر تک اپنے پلا ن بھجوائیں گی۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش کے ذریعے تحریک عدمِ اعتماد کے نتیجے میں مسلط امپورٹڈ حکومت نے ملک کو سیاسی انتشار میں دھکیلا ہے، عوام تاریخی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں۔