ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر کل پاکستان میں یوم سوگ منانے کا فیصلہ

اسلام آباد : ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر کل پاکستان میں یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ کے وفات پر یوم سوگ منانے کی منظوری دے دی، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔کل 12 ستمبر کو پاکستان میں یوم سوگ کے طور پر منایا جائے گا اور ملک بھر میں سبز ہلالی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا، وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کو ملکہ برطانیہ کی وفات پر سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کی تجویز دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے