عمران خان نے جھکنا اور پیچھے ہٹنا نہ خود سیکھا، نہ پاکستانی عوام کو سکھایا : عمر سرفراز چیمہ

لاہور: سابق گورنر پنجاب اور مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ لوٹ مار ٹولہ عوامی سیاست سے مقابلہ نہ کر سکا تو عمران خان کے خلاف محلاتی سازشوں کا راستہ اپنایا ہے، عمران خان کو مائنس کرنے کی کوشش ظاہر کرتی ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاسی زمین سکڑ چکی ہے۔ مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ پہلے بین الاقوامی مداخلت کو دعوت دی گئی، اب ریاستی اداروں کو استعمال کیا جا رہا ہے، پی ڈی ایم جماعتوں کا ہمیشہ یہی وطیرہ رہا ہے، مگر اب مزید نہیں ہوگا، عمران خان نے رکنا، جھکنا اور پیچھے ہٹنا نہ خود سیکھا، نہ پاکستانی عوام کو سکھایا ہے۔ عمران خان کے بغیر قومی سیاست میں چوروں ڈاکوؤں کا راج ہوگا، پی ڈی ایم ایک کے بعد ایک پینترا آزما رہی ہے لیکن عوام انکی ایک نہیں چلنے دے رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے