عظیم صوفی بزرگ و شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے 279 ویں عرس کا آغاز ہو گیا

بھٹ شاہ : سندھ کے عظیم صوفی بزرگ و شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے 279 ویں عرس کا آغاز ہو گیا۔عظیم بزرگ و صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کا سالانہ 3 روزہ عرس بھٹ شاہ میں اسلامی سال کے دوسرے مہینے صفر کی 14 تاریخ کو شروع ہوتا ہے۔قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے درگاہ پر چادر چڑھا کر عرس کا سرکاری طور پر افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب کی وجہ سے عرس سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں اس قدر شدید بارشیں نہیں دیکھیں، ہر طرف تباہی ہے، کسی بھی گورنمنٹ کے بس میں نہیں ہوتا کہ وہ اتنا جلدی کور کرے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ سیلاب سے متاثر ہونے والے ہر گاؤں تک پہنچے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے