سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام مکمل بحال کردیا،خرم دستگیر

گوجرانوالہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام مکمل بحال کردیا۔اتوار کے روز گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، سیلاب کی وجہ سے جعفر آباد نصیر آباد اور سندھ کے کچھ علاقوں میں ہم نے خود بجلی بند کی۔ دادو خضدار لائن کو وزیر اعظم کی ہدایت پر فوری بحال کیا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ آئی آیم ایف کے معاہدے پر عمران خان کے دستخط موجود ہیں، بجلی بلوں سے عوام کی تکلیف پر انہی کا ٹھپہ لگا ہے۔ یہ سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا وقت ہے، بجلی کے بلوں کا بہت دکھ تھا مگر وزیر اعظم نے فوری ریلیف دیا، تحریک انصاف کا فتنہ اور فساد جلد عوام کے سامنے بے نقاب ہو جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک مہینہ کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی آئے گئی، جب حکومت اگست میں اپنی مدت پوری کرے گئی تو تیل اور گیس کی قیمت کم ہو گی۔ وزیر اعظم نے 300 یونٹ کا جو ریلیف دیا تھا وہ صرف ایک مہینہ کا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے