حب ڈسٹرکٹ کے قیا م کا نوٹیفکیشن کے بعد ضلعی افسران کی تعیناتی کا عمل جلد شروع ہو گا، سردارصالح بھوتانی

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور سینئر صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ حب ڈسٹرکٹ کے قیا م کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کے بعد ضلعی افسران کی تعیناتی کا عمل بھی جلد شروع ہو گا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز حب آمد پر بھوتانی عوامی رابطہ اکیمپ آفس پر مختلف وفود اور سیاسی وقبائلی معززین سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر عرفان بھوتانی بھی انکے ہمراہ تھے۔سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ عوام کی خدمت بھوتانی برادران کا وژن ہے اور انشاء اللہ بھوتانی برادران عوام کی خدمت کو جاری رکھیں گے۔سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے حب آمد کے موقع پر لوگوں کے مسائل سُنے اور انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور بعض مسائل کے حل کیلئے انھوں نے موقع پر ہی احکامات صادر کئے۔قبل ازیں عرفان بھوتانی نے گزشتہ رو زآمد پر جے یو آئی لسبیلہ کے جنرل سیکرٹری مولوی محمد یعقوب ساسولی کی رہائشگاہ ساسولی ہاؤس پہنچ کر انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی درجات بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے