ایشیا کپ فائنل: پاکستان کی سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت
دبئی: ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ سری لنکا نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین۔
سری لنکا
پتھم نسانکا، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، دانوشکا گناتھیلاکا، داسن شاناکا، بھانوکا راجا پاکسے، چمیکا کرونارتنے، وینندو ہسرنگا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، پراموڈ مدھوسن، دلشان مدوشنکا۔