وزیراعظم کے بیٹےسلیمان شہبازکے مزید 13 اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہبازکے مزید 13 اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ سنٹرل لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کے نیشنل بنک میں موجود مزید 13 اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ العربیہ شوگرملز، رمضان شوگرملز، چنیوٹ پاورلمیٹڈ، شریف فیڈ ملز، یونی ٹاس اسٹیل کے اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں۔
عدالتی حکم پرسلیمان شہباز کے اکائونٹس منجمد نہ کرنے پر بنک افسروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔عدالت نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر کیوں نہ بنکوں کے افسران کیخلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔

عدالت نے بنکوں کے افسران کو 17 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔تحریری حکم میں عدالت میں کہنا تھا کہ بنکوں کو اشتہاری ملزمان کے اکائونٹس منجمد کرنے کا واضح حکم دیا گیا تھا۔ عدالتی حکم سے متعلق تفتیشی افسر نے بھی بنکوں کو آگاہ کیا تھا۔عدالتی تحریری حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ بنکوں نے عدالتی حکم پر عمل کرنے کی بجائے اشتہاری سلیمان کے اکائونٹس کی تفصیلات فراہم کر دیں۔ بنکوں کے افسران عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہے۔

عدالت نےتحریری حکم میں مذید کہا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے شہباز شریف اور حمزہ کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کروائیں۔ اے ڈی سی آرچنیوٹ نے اشتہاری سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کی جائیدادوں کی قرقی رپورٹ پیش کردی۔اسپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے 4 صفحات کا تحریری حکم جاری کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے