عمران خان کی غلط زبان استعمال کرنے میں تیزی آگئی ہے،شیری رحمان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ قوم آخری گیند کی طرح آج عمران خان کے آخری جلسے کے لیے بھی تیار ہے۔ دوسرے مرحلے میں گالم گلوچ اور الزام تراشیوں میں مزید تیزی آئے گی۔

وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے مقاصد میں ناکامی کے بعد آج اگلے مرحلے کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔ سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ اداروں اور عدلیہ کے خلاف بدزبانی کی گئی۔

انہوں نے کہ کہ پی ٹی آئی دوسرے مرحلے میں مزید شدت لائے گی۔ اداروں کے خلاف مہم چلا کر یہ لوگ کہتے ہیں ان کے خلاف مائنس ون فارمولا بنایا جا رہا ہے۔ عمران خان بہت بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں، انہیں مائنس کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں۔

شیری رحمان کے مطابق اپنے طرز سیاست اور بیانات کے ذمہ دار عمران خان خود ہیں، کوئی اور نہیں۔ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ایک طرف ملک ڈوبا ہوا ہے اور دوسری طرف ایک شخص اپنی سیاست بچانے کے لئے جلسے کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے