شہباز گل کی درخواست ضمانت 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل کی درخواست ضمانت 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقررکردی۔

گزشتہ روز وزیراعظم کی پیشی کے باعث شہباز گل کیس کی کازلسٹ منسوخ ہوگئی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے نئی کاز لسٹ جاری کی ہے، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر 14 ستمبر کو سماعت کریں گے۔عدالت نے شہباز گل کی درخواست پر پراسیکوشن کو نوٹس کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے