سرداراختر جان مینگل سے وفا قی وزیرآغا حسن بلوچ، حاجی محمد ہاشم نوتیزئی سمیت دیگرکی ملا قات
وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ،وفاقی وزیر مملکت توانائی حاجی محمد ہاشم نوتیزئی،سی او کیسکو بلوچستان عبدالکریم جمالی سمیت دیگر کیسکو آفیسران نے وڈھ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خضدار نال زہری وڈھ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں اورناچ گریڈ سٹیشن سنی خضدار گریڈ اسٹیشن وڈھ گریڈ اسٹیشن میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب وڈھ کے مختلف فیڈرز پر اور لوڈنگ گروک گریڈ اسٹیشن اور خضدار سٹی کے فیڈرز پر جاری کام غور کیسکو حکام کی طرف سے وفاقی وزیر مملکت توانائی کو بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیر محمد ہاشم نوتیزئی نے کیسکو حکام کو مختلف علاقوں میں لائنز پر جاری کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور سیلاب سے متاثرہ لائنز کی مرمت کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوششوں ہو کہ یہ منصوبے بہت جلد پائے تکمیل کو پہنچے کیسکو حکام تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں سے بلوچستان کے مختلف گریڈ اسٹیشنز کے فیڈرز کے لائنوں کی بحالی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائے۔انہوں نے کہاکہ جن جن فیڈرز پر پولز گرے ہیں ان کے دوبارہ بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر لائنز کے کام مکمل کرکے صارفین کی مشکلات دور ہوں اجلاس میں کیسکو آفیسراں پی ڈی کنسٹرکشن کلیم اللہ جوگیزئی عبداسلام مینگل پی ڈی جی ایس سی کرم بخش ایس ای خضدار سرکل سید آصف شاہ ایکس آر اے ڈی ون علی احمد حلیمی پی ایس سی ای او ثناء اللہ زہری ایس ڈی او آر ای ڈی سیف اللہ جاموٹ ایکسین خضدار فرحان اقبال ملازئی پی ایسی ٹو منسٹر برائے توانائی سمیت دیگر حکام موجود تھے۔