حقیقی طور پرآزاد قوم ہی اوپر جاتی ہے،عمران خان

گجرانوالہ (ڈیلی گرین گوادر)عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی طور پرآزاد قوم ہی اوپر جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کیلئے مجھے اس قوم کے نوجوانوں کی بہت ضرورت پڑے گی۔عمران خان نے کہا کہ جس تعداد میں آج میں اس جلسے میں خواتین دیکھ رہا ہوں اس پر میں الله کا شکر اداد کرتا ہوں کہ الله تو نے اس قوم کو جگا دیا ہے اور جاگی ہوئی قوم اور شعور والی قوم جس میں بیداری آجاتی ہے ، وہی قوم اپنی حقیقی آزادی کو چھینتی ہے اور وہی قوم جو حقیقی آزادی پر آزاد ہوتی ہے وہی اوپر جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج میں نے آپ سے کئی باتیں کرنی ہے لیکن سب سے پہلے میں اپنی قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ چار چیزیں ہے جو قوم کو، انسان کو حقیقی طور پر آزاد کرتی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ الله نے مجھے دنیا میں سفر کرنے کا موقع دیا، ہر معاشرے کو قریب سے دیکھا لیکن ایک چیز میں نے دیکھی کہ کبھی بھی کوئی قوم اوپر نہیں جا سکتی جب تک وہ غلامی کی زنجیریں نہیں توڑتی اور میری پوری کوشش ہے کہ میں اپنی قوم کو آزاد کروں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے