تندورایسو سی ایشن کا نرخنامے کومسترد کرتے ہوئے احتجاجی کا اعلان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) تندور ایسو سی ایشن کے چیئر مین محمد نعیم خان خلجی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 250گرام روٹی 25روپے میں فروخت کر نے کے نرخنامے کو مستر د کر تے ہوئے احتجاجی کا اعلان کر دیا۔ یہ بات انہوں نے تندور ایسو سی ایشن کے صدر عبد الصمد خلجی سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ 10ستمبر کو تندور ایسو سی ایشن کے صدر عبد الصمد خلجی کو ڈی سی آفس میں طلب کیا گیا تھا اس دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تندور ایسو سی ایشن کو250گرام روٹی 25روپے میں فروخت کر نے کانر خنامہ دیا گیا جو ہم نے مسترد کر دیا ہے ضلع انتظامیہ دوسری ایسو ایشن کے ساتھ ملکی بھگت کر کے ہما حق مارنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز تندور ایسو سی ایشن نے ہڑ تال کی کام دی تھی لیکن انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ کے کہنے پر ہم نے ہڑ تال ختم کر دی تھی۔ انہوں نے کہاکہ موجود مہنگائی کی صورتحال میں تندور والے عوام کی خد مت کے لئے صبح 5سے رات 2بجے تک بیٹھے رہتے ہیں لہٰذا ہما را حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ ہما را مطالبہ تسلیم کیاجائے بصورت دیگر ہم آئند ہ تین سے چار روز کے اندر احتجاج، مظاہرے اور روڈ بند کر نے پر مجبورہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر سر کا ری چھٹی کے دوران جعلی سر خنامہ جا ری کیا گیا تو ہم عدالت سے رجوع کریں گے