کوئٹہ،ریڈزون میں بیٹھے لاپتہ افراد کے لواحقین نے حکومتی کمیٹی کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کردیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے ریڈ زون میں اپنے مطالبات کے حق میں پچاس روز سے دھرنا دینے والے لاپتہ افراد کے لواحقین نے حکومتی کمیٹی کی یقین دھانی پر اپنا دھرنا موخر کردیا،لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ختم ہونے کے بعد زرغون روڈ پر ٹریفک بحال ہوگئی۔ دھرنا ختم کرنے کا علان جنرل سیکرٹری وائس فاربلوچ مسنگ پرنسنزسیمی دین محمد بلوچ نے زرغون روڈ کے ریڈ زون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔سیمی دین محمد بلوچ نے کہا کہ ہم نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے 50 روز سیدھرنا دیاہواتھا، دھرنے میں بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا ہڑا،سیمی دین محمد بلوچ نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی ہماریپاس آئی،ہم نے اپنے مطالبات اور لاپتہ افراد کی فہرست کمیٹی کو دے دی ہے، کابینہ کمیٹی نے مطالبات پر تین ماہ میں پیشرفت کا یقین دلایاہے،سیمی بلوچ نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کیاجلاسوں میں ہمارے تین نمائندے بھی شریک ہوں گے، کمیٹی نے یقین دلایاکہ لاپتہ افراد کامسئلہ حل نہ ہواتوان کیاراکین بھی آئندہ دھرنیمیں شریک ہوں گے،سیمی بلوچ نے اعلان کیا کہ حکومتی کمیٹی کی یقین دہانی پر ہم نے آج دھرنا ختم کردیاہے، لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے دھرنا ختم کئے جانے کے بعد زرغون روڈ پر ٹریفک کی آمد ورفت بحال ہوگئی۔