نیشنل پارٹی سیاسی جمہوری اور ترقی پسند جماعت ہے،جان محمد بلیدی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی و صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ سمیت دیگر قائدین سے کوئٹہ ڈویلپمنٹ محاز کی کنوینر عبداالمتین اخونزادہ اور سینئر ڈپٹی کنوینر نزیر بازئی کی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات،کوئٹہ سمیت صوبے کی سیاسی صورتحال اور مسائل و مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر کیو ڈی ایم کی کنیونیر عبدالمتین اخونزادہ نے کیو ڈی ایم کے قیام و مقصد کے حوالے سے نیشنل پارٹی کو آگاہ کیا۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کیو ڈی ایم کے قائدین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی جمہوری اور ترقی پسند جماعت ہے۔جو عوام کی فلاح وبہبود،باوقار طرز زندگی اور سماج کی تعمیر و ترقی کو جدوجہد کا لازمی حصہ سمجھتی ہے۔جب عوام خوشحال ہوگا تو شعوری و مثبت اپروچ ابھر جائے گی۔تب عوام اپنے قومی اہداف و مقاصد کی طرف گامزن ہونگے۔نیشنل پارٹی عوام کی ترقی و خوشحالی اور مثبت سماج کی تشکیل میں نہ صرف عمل پیرا ہے بلکہ جو بھی مثبت اپروچ کو بروئے کار لائے گا نیشنل پارٹی انکی حوصلہ افزائی بھی کریگی اور ہر ممکن تعاون بھی کریں گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں و سیلاب کی تباہی سے زیادہ حکمرانوں و حکومت کی بدانتظامی اور نااہلی نے نقصان پہنچایا ہے۔اج کے جدید دور میں جب ٹیکنالوجی پہلے سے آگاہ کرتی ہے۔لیکن اس کے باوجود حکومت نے راست اقدامات نہیں کئیے اور عوام اور ان کے املاک کو سیلابی پانی کے رحم وکرم پر چھوڑا۔جس نے تباہی مچادی اور اب تک عوام بییارومدگار ہے۔مذید برآں یہ کہ متاثرین مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ تو کہنے کو صوبے کا دارلخلافہ ہے۔لیکن کوئٹہ کا انفراسٹرکچر اور بدانتظامی کسی بھی حوالے سے ایک تعمیری شہر کی عکاسی نہیں کرتا۔کوئٹہ میں تمام مسائل و مشکلات جڑ پکڑ چکے ہیں۔سیورج لائن کا بوسیدہ و مفلوج سسٹم نے کوئٹہ کو گندگی کا اڈہ بنا دیا ہے۔کوڑا کرکٹ ہر سڑک کے کنارے میں وافر مقدار بلکہ ذخیرہ کرچکے ہیں۔گھنٹوں ٹریفک جام نہ صرف شہریوں کا وقت ضیاع کرتا ہے بلکہ نفسیاتی الجھنوں میں بھی اضافہ کر دیتا ہے۔بڑے سرکاری ہسپتالوں میں بھی عوام کو علاج و معالجے کی سہولیات میسر نہیں۔پرائیوٹ سیکٹر میں عوام کا خون چوس لیا جاتا ہے۔سرکاری تعلیمی ادارے عدم توجہی کے باعث معیار پر نہیں اتر رہے اور نجی تعلیمی اداروں نے کاروبار کی شکل اختیار کر لیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سے پھر بھی روایتی عناصر کو دھاندلی سے لایا جاتا ہے لیکن افسوس ہے کہ کوئٹہ سے ہمیشہ نمائندگی حاصل کرنے والے قوم پرست جماعتوں یا مذہبی جماعت ہے لیکن منتخب ہونے کے بعد ان کی ترجیحات بدل جاتی ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہر الیکشن کی طرع اگلے الیکشن کیلیے بھی انتخابی منشور مرتب کررہی ہے۔اور منشور میں بلوچستان کی سیاسی قومی معاشی سماجی مسائل کے ساتھ کوئٹہ کے مسائل کو بھی اجاگر کیاجائے گا۔انتخابات میں عوام نے نیشنل پارٹی پر اعتماد کیا تو نیشنل پارٹی اپنی کارکردگی کی تسلسل کو آگے بڑھائے گی۔اور انتخابی منشور پر عمل کو یقینی بناکر معیاری گورننس کی مثال قائم کریگی۔اس موقع پر عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی جمہوری عمل اور عوامی سوچ واضح ہے۔نیشنل پارٹی نے ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کو فوقیت دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیو ڈی ایم کا مقصد کوئٹہ میں موجود عوام و ترقی مخالف مافیا کے خلاف عوام کو منظم کرنا۔کیو ڈی ایم کسی فرد شخصیت یا جماعت کی مخالف نہیں لیکن منفی عمل اور اپروچ کی ضرور مخالف ہے۔کوئٹہ میں تمام قومیں آباد ہیں۔اور بظاہر گلدستہ کی مانند ہے لیکن افسوس حقائق اس کے برعکس ہے۔عوام کو قومی لسانی اور مذہبی حوالے سے تقسیم کیا گیا ہے۔مخصوص عناصر نے کوئٹہ کو یرغمال بنا لیا اور ا پنے گروہی مفادات کی خاطر کوئٹہ کو مسائل و مشکلات کی دلدل میں پھنسادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارے عوام کیلیے بنائے گئے ہیں اس لیے ان کو اپنی سمت کو درست کرنا ہوگا۔کیو ڈی ایم اصلاح اور معیار کو بروئے کار لانے کا نام ہے۔اس سلسلے میں کیو ڈی ایم مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ڈائیلاگ و مشاورت کا عمل کررہی ہے۔اور اسی مناسبت مختلف ورکشاپس مذاکروں کا بھی اہتمام کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی تعمیری اپروچ ہی کیو ڈی ایم کو نیشنل پارٹی سے نذدیک قرار دیتی ہے اور کیو ڈی ایم چاہتی ہے کہ نیشنل پارٹی ان کی ہر ممکن تعاون و رہنمائی کریں۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ،منصور بلوچ ستار بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری یونس بلوچ صوبائی فنانس سیکرٹری عبید لاشاری صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ممبر ورکنگ کمیٹی انیل مسیح بلوچ عالم بنگلزئی سمیت دیگر موجود تھے۔