میرنثارآحمد بلوچ کا ایم پی اے ہاسٹل میں رکن صوبائی اسمبلی واجہ میرزابد علی ریکی سے ملاقات

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ملاقات میں علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما میرنثار بلوچ نے کہا رکن صوبائی اسمبلی واجہ حاجی زابد علی ریکی اپنے حلقہ عوام کی دن رات خدمت میں مصروف ہیں اور علاقے کے خوشحالی کیلئے اپنا حق ادا کررہے ہیں اور انکی یہ عوامی خدمات سے علاقے میں تعمیر و ترقی کا خوشحالی کا نیا دور لے آیا ہے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی واجہ حاجی زابد علی ریکی نے کہا وفاق میں ہماری جماعت کے قیادت نے مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد ایک اہم مدبرانہ فیصلہ ہے جو بلوچستان کے عوام کیلئے ایک نیک شگون ہے انھوں نے کہا جمعیت علماء اسلام مسلم لیگ ن کے ہر وہ سیاسی جدوجہد و عمل میں ساتھ دے گا جو عوام کے خوشحالی کیلئے ہوگا اور بلوچستان کے حالیہ سیلاب سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بروقت دورہ کرکے طرز حکمرانی کا ایک بہترین نمونہ پیش کیا اور وزیراعظم پاکستان نے بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کے بحالی کے لیے 10 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان اور سیلاب متاثرین کی امداد اور تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے کی گئی کوششیں قابل تعریف ہیں*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے