اکرم کالونی حب سے اغوا ہو نے والا بچہ کوئٹہ سے بازیا ب،1 خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)اکرم کالونی حب سے اغوا ہو نے والا بچہ کوئٹہ سے بازیا ب، ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق دو روز قبل حب کے علاقے اکرم کالونی گلی نمبر 10 سے اغواء ہونے والے بچے کی با زیا بی کے لئے ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی ہد ایت پر ایس ایچ او صدر تھا نہ شاہنواز مینگل کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم سینئر تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر میوال خان جامو ٹ، سی ٹی ڈی کے افسران ودیگر اہلکاروں شامل تھے جنہوں نے کو ئٹہ میں چھا پہ ما رکا روائی کرتے ہو ئے اکرم کا لو نی سے اغوا ہونیوالے چار سالہ ایان کو با زیاب کرکے ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا پو لیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے