اوتھل لاکھڑا روڈ پر دمبی پل کو بحال کر دیا گیا ہے، محکمہ مواصلات و تعمیرات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ضلع لسبیلہ کے رابطہ سڑکیں اور پل متاثر ہوئے تھے جنہیں محکمہ مواصلات و تعمیرات نے ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا انکی تفصیلات کچھ یوں ہے اوتھل لاکھڑا روڈ پر دمبی پل کو بحال کر دیا گیا ہے اور شاہ نورانی روڈ دریجی پر ویراب پل نمبر1 اور نمبر2 ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال ہیں اسی طرح ضلع لسبیلہ میں جو رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کے بعد بحال ہوئی ہیں انکی تفصیل کچھ یوں ہے اوتھل لاکھڑا روڈ، لیاری تا لاکھڑا روڈ، اوتھل بائی پاس روڈ، ہنگلاج ماتا روڈ، کوسٹل ہائی وے تا رسملن روڈ، حسن ہوٹل تا میانی ڈیم روڈ وندر، شپ بریکنگ تا گنجل شیاپاد گڈانی، مین دریجی روڈ لیندانی پورشن، مین دریجی روڈ بند مراد پل پورشن، لنک دریجی روڈ نیا آباد پورشن، سورے روڈ دریجی، آواران روڈ تا شریش پٹ تا دان روڈ بیلہ، بیلہ تا اسحاقانی روڈ، لاکھڑا بیلہ روڈ کنکی پل بیلہ، بیلہ روانی روڈ، آر سی ڈی وٹہ چماسرا روڈ، آر سی ڈی تا صادق بوہر روڈ، آر سی ڈی تا امین برفت گوٹھ روڈ، آر سی ڈی تا تاجو بنڈیجا روڈ، آر سی ڈی تا کلٹوبلوچ روڈ، آر سی ڈی تا پیر سوائی روڈ، آر سی ڈی تا شیرو مندرہ روڈ، آر سی ڈی تا کنگر روڈ اوتھل، آر سی ڈی تا جھاڑ گوٹھ روڈ، آر سی ڈی تا اسلامینیانی روڈ، آر سی ڈی تا مجید گوٹھ روڈ، آر سی ڈی تا کشاری روڈ، مکا کنڈیارو روڈ اوتھل، سکان تا ملا رمضان گوٹھ روڈ، مین دریجی روڈ دیوانہ شاہ پورشن، N25 آر سی ڈی تا مائی پیر روڈ،N25 آر سی ڈی تا اورکی زین العابدین روڈ، N25 آر سی ڈی تا کارو جمعانی بیلہ، N25 آر سی ڈی تا لطیف شاہ روڈ کے علاوہ کچھ چھوٹی رابطہ سڑکیں شامل ہیں جوکہ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بحال ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی یہ اولین ترجیح ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع کے رابطہ سڑکیں اور پل ہمہ وقت بحال رہیں تاکہ صوبے میں جاری ہنگامی صورتحال کے پیش نظر امدادی سرگرمیوں میں کوئی دشواری پیش ناہو بیان میں کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام انجینئر آفیسران اپنے عملے کے ساتھ ہمہ وقت تیار رہتے ہوئے اپنے صوبے کے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہراہوں کی بحالی سے امدادی سرگرمیوں میں تیزی آنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو ریلیف ملیگا محکمہ کے انجینئر آفیسران اپنے عملے کے ساتھ محنت اور جانفشانی سے بحالی کے سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کریں بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی طرف سے یہ واضح ہدایات ہیں کہ صوبے کے تمام شاہراہوں پلوں اور رابطہ سڑکوں کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جاے تاکہ ہنگامی صورتحال میں اضلاع کا رابطہ ایک دوسرے سے منقطع نا ہو اور امدادی سرگرمیاں آسانی سے متاثرہ علاقوں میں جاری رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے