کراس فائرنگ کے نتیجے میں 8 منشیات فروش مارے گئے،ڈی آئی جی کوئٹہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈی آئی جی کوئٹہ اظفر مہیسر اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ اعتزاز گورایا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کوئٹہ منشیات فروشوں کیخلاف ملکر کام کررہی ہیں اور آج صبح 5 بجے جب سرچ آپریشن کیا جارہا تھا تو وہا ں پرکراس فائرنگ ہوا اور کراس فائرنگ کے نتیجے میں 8 منشیات فروش مارے گئے ہیں ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا کہ ہم ایک معاشرے کیلئے جنگ لڑرہے ہیں اس میں آپ لوگوں کے سپورٹ کے بغیر ہم ادھرے ہیں یہ جو ہمارا مستقبل ہے اسےتباہ کیا جارہا ہے اور ایک بڑی سازش کے تحت کیا جارہا ہے جو ہمارے نوجوان ہے ان کو نشے کا عادی بنایا جارہاہے اور بہت سے خاندانوں کو برباد کیا گیا ہے یہ منشیات فروش کسی کے بھی نہیں یہ صرف اپنے مفاد کے ہیں اور انہوں نے ہمار ے نوجوانوں کو سکول کالجز اور یونیورسٹیوں میں اس گندے دھندے کے اندر لگا دیا ہے کئی نوجوانوں کو منشیات فروش بنا دیا ہے یہ ہما رے معاشرے میں بہت بڑی زیادتی ہے۔اس سب میں آپ کا پولیس کے ساتھ جتنی بھی انفارمیشن ہے وہ آپ پولیس کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے