چارسدہ میں تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکارجاں بحق
چارسدہ(ڈیلی گرین گوادر) خیبرپختونخوا میں پولیس اسٹیشن پر نامعلوم دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پشاور کے علاقے چارسدہ میں دستی بم حملے کا افسوس ناک واقعہ خانمائی پولیس اسٹیشن پر پیش آیا۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے چہرے ڈھانپ رکھے جو بم پھینک کر فرار ہوگئے۔